جاپانی کمپنی کی جانب سے روبوٹس انشورنس کا ا?غاز

منگل 6 اکتوبر 2020 10:10

ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2020ء) : جاپان کی ایک بڑی انشورنس کمپنی نے کورونا وبا کے باعث سماجی فاصلہ رکھنے کی ضرورت کی وجہ سے کئی شعبوں میں روبوٹس کے استعمال کے فروغ کی کوششوں کے تناظر میں روبوٹ کی کسی غلطی کے باعث ہو جانے والے نقصان کو پورا کرنے کے لیے انشورنس نظام متعارف کروایا ہے۔جاپان کے محققین چیزوں کو ایک سے دوسری جگہ لانے لیجانے اور جگہوں کو جراثیم سے پاک کرنے جیسے کاموں کے لیے خودمختار روبوٹ استعمال کرنے پر تحقیق کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سومپو جاپان انشورنس نے ان مشینوں سے ہونے والے حادثات کے لیے بیمے کی نئی قسم متعارف کروائی ہے۔ خودکار طور پر چلنے والے کسی روبوٹ سے کسی شخص کے زخمی ہو جانے یا کسی قسم کا نقصان پہنچنے کی صورت میں نقصان کو بیمے سے پورا کیا جائے گا۔اس انشورنس کمپنی سے تعلق رکھنے والے شِنکائی مًساشی نے کہ کورونا وائرس بحران کے نتیجے میں لوگوں کی نقل و حرکت کم کرنے کے لیے اشیائ کی ترسیل کی ضرورت میں اضافہ ہوا ہے۔ ہم روبوٹس سے متعلق خصوصی بیمہ پالیسیاں بنا کر اس ماحول میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔سومپو جاپان انشورنس کمپنی کاروباری اداروں ،یونیورسٹیوں اور روبوٹس کی آزمائش کرنے والے تحقیقی اداروں کو ہدف بنانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔