طاقت کا توازن برقرار رکھنے کے لیے روس کا کردار اہم ہے، بشار الاسد

منگل 6 اکتوبر 2020 10:55

دمشق۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2020ء) : شام کے صدر بشارالاسد کا کہنا ہے کہ ان کے ملک میں روسی فوجی اڈے مغربی طاقتوں کے دباؤ کو روکنے میں مددگار اور خطے میں طاقت کا توازن قائم رکھے ہوئے ہیں۔ روسی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں بشار الاسد نے کہا کہ عالمی سطح پر طاقت کا توازن برقرار رکھنے کے لیے روس کا کردار اہم ہے، اس کے نیول اور ایئر بیسز کی وجہ سے خطے میں امریکی اثر و رٴْسوخ کا مقابلہ کرنے میں مدد ملی ہے۔

(جاری ہے)

بشارالاسد کا مزید کہنا تھا کہ روسی مداخلت سے قبل اٴْن کے لیے صورتِ حال بہت خطرناک تھی۔ کیوں کہ امریکہ، مغربی طاقتیں اور دیگر ممالک براہ راست مسلح تنظیموں کو حکومت کے خلاف لڑنے کے لیے سرمایہ دے رہے تھے۔اٴْن کے بقول اس کی وجہ سے شام کے کئی شہر اور قصبوں پر امریکہ اور اٴْس کے حلیفوں نے قبضہ کر لیا تھا۔ لیکن روس اور ایران کی حمایت سے حکومت نے دوبارہ ان علاقوں کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔واضح رہے کہ روس نے 2015 میں اس وقت شام کے تنازع میں مداخلت کی تھی جب صدر بشارالاسد کا اقتدار خطرے میں تھا۔