ٹریفک حادثہ اور آتشزدگی، پانچ افراد زخمی،لاکھوں روپے کا سامان خاکستر

منگل 6 اکتوبر 2020 16:12

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2020ء) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثہ اور آتشزدگی کے باعث پانچ افراد زخمی ہوئے اور لاکھوں روپے کا سامان خاکستر ہوگیا،ریسکیو1122 راولپنڈی کی ٹیموں نے زخمیوں کو ہپستال منتقل کیا اور دوسری جانب آگ پر بروقت قابو پالیاگیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122ترجمان کے مطابق منگل کی صبح تیز رفتار وین کچہری چوک سے بائیس نمبر چونگی کی طرف جارہی تھی کہ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں پانچ افراد زخمی ہوئے جہنیں امدادی ٹیموں نے بینیظیربھٹو ہسپتال منتقل کیا۔

دریں اثنائ تھانہ ریس کورس کے علاقہ عابدمجید روڈ مغل آباد میں بیکری پر آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان خاکستر ہوگیا تاہم امدادی ٹیموں نے بروقت آگ پر قابو پالیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوئی۔ریسکیوحکام کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس نے دکان کو لیپٹ میں لے لیا۔