رحمن ملک سے سٹوڈنٹ یوتھ کونسل کے ممبران کی ملاقات ،تعلیم پر گفتگو

دنیا کا کوئی ملک تب تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک وہ نوجوان نسل کو تعلیم عام نہ کرے، سینیٹر رحمن ملک

منگل 6 اکتوبر 2020 17:54

رحمن ملک سے سٹوڈنٹ یوتھ کونسل کے ممبران کی ملاقات ،تعلیم پر گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ دنیا کا کوئی ملک تب تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک وہ نوجوان نسل کو تعلیم عام نہ کرے۔سٹوڈنٹ یوتھ کونسل کے ممبران نے سینیٹر رحمان ملک سے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی جس میں کونسل کے ممبران میں ملک کے مختلف یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات شامل ہیں،طلبہ و طالبات کا تعلق پاکستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

سینیٹر رحمن ملک نے کہاکہ نوجوان کسی بھی قوم کی ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتے ہیں، نوجوان قوم کی تعمیر اور معاشرے کی ترقی میں بہت بڑا کردار ادا کرتے ہیں، نوجوانوں میں طاقت ہے کہ وہ کسی ملک کی ترقی اور ترقی کی طرف گامزن ہونے میں مدد کرے۔

(جاری ہے)

سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ کسی ملک کے نوجوان کسی قوم کا مستقبل طے کرتے ہیں، دنیا کا کوئی ملک تب تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک وہ نوجوان نسل کو تعلیم عام نہ کرے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان میں اس وقت نوجوان طبقے کی آبادی سب سے زیادہ ہے، مجموعی آبادی کا 64 فیصد سے زائد 30 سال کی عمر سے کم اور 29فیصد سے زائد 15 سال کی عمر کے درمیان ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے ملک میں نوجوانوں کو آج کل بہت ساری پریشانیوں کا سامنا ہے، . ہمیں اپنے نوجوانوں کو مساوی تعلیم و ہر شعبے میں مساوی مواقع دینے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ نوجوانوں کو تمام سہولیات اور کامیابی کے حصول کیلئے چیلنج لینے کی ترغیب دی جانی چاہئیں، ہم نے پیشہ ورانہ تربیتی اداروں کو قائم کرکے نوجوانوں کو مزید مواقع فراہم کرنے ہیں۔

رحمن ملک نے کہاکہ نوجوان اپنے مستقبل کا تعین کرے اور مقصد کے حصول کیلئے دن رات محنت کرے، معاشرے میں منشیات کی روک تھام و دیگر برائیوں کے خاتمے کے لئے نوجوان نسل اپنا کردار ادا کرے۔ انہوںنے کہاکہ اگر نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرنے کا موقع نہ دیا گیا تو یہ انسانی وسائل کی بہت بڑی ضیاع ہوگی، ہماری تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان بنانے میں نوجوانوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا، طلبا و طالبات نے سینیٹر رحمان ملک سے انکو درپیش مسائل بیان کئے، طلبا و طالبات نے نوجوان کو مضبوط کرنے کے لئے ضروری قانون سازی پر زور دیا، طلبا و طالبات نے سینیٹر رحمان ملک کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان کو پارلیمنٹ ہاوس انے و مسائل پر گفتگو کرنے کا موقع فراہم کیا