معاشرے میں منشیات کی روک تھام و دیگر برائیوں کے خاتمے کے لئے نوجوان نسل اپنا کردار ادا کرے، رحمن ملک

نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرنے کا موقع نہ دیا گیا تو یہ انسانی وسائل کی بہت بڑی ضیاع ہوگی، طلبہ سے گفتگو

منگل 6 اکتوبر 2020 19:59

معاشرے میں منشیات کی روک تھام و دیگر برائیوں کے خاتمے کے لئے نوجوان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2020ء) قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین و سینیٹررحمن ملک سے سٹوڈنٹ یوتھ کونسل کے ممبران نے یہاں پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی ہے ،کونسل کے ممبران میں ملک کے مختلف یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات شامل تھے۔سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ نوجوان کسی بھی قوم کی ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتے ہیں،نوجوان قوم کی تعمیر اور معاشرے کی ترقی میں بہت بڑا کردار ادا کرتے ہیں، نوجوانوں میں طاقت ہے کہ وہ کسی ملک کی ترقی اور ترقی کی طرف گامزن ہونے میں مدد کرے، کسی ملک کے نوجوان کسی قوم کا مستقبل طے کرتے ہیں، دنیا کا کوئی ملک تب تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک وہ نوجوان نسل کو تعلیم عام نہ کرے، پاکستان میں اس وقت نوجوان طبقے کی آبادی سب سے زیادہ ہے،مجموعی آبادی کا 64 سے زائد 30 سال کی عمر سے کم اور 29 سے زائد 15 سال کی عمر کے درمیان ہے،ہمارے ملک میں نوجوانوں کو آج کل بہت ساری پریشانیوں کا سامنا ہے، ہمیں اپنے نوجوانوں کو مساوی تعلیم و ہر شعبے میں مساوی مواقع دینے کی ضرورت ہے، نوجوانوں کو تمام سہولیات اور کامیابی کے حصول کیلئے چیلنج لینے کی ترغیب دی جانی چاہئیں،ہم نے پیشہ ورانہ تربیتی اداروں کو قائم کرکے نوجوانوں کو مزید مواقع فراہم کرنے ہیں، نوجوان اپنے مستقبل کا تعین کرے اور مقصد کے حصول کیلئے دن رات محنت کرے، معاشرے میں منشیات کی روک تھام و دیگر برائیوں کے خاتمے کے لئے نوجوان نسل اپنا کردار ادا کرے، اگر نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرنے کا موقع نہ دیا گیا تو یہ انسانی وسائل کی بہت بڑی ضیاع ہوگی،ہماری تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان بنانے میں نوجوانوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا،اس موقع پر طلبہ نے سینیٹر رحمان ملک سے انکو درپیش مسائل بیان کئے، طلبا و طالبات نے نوجوان کو مضبوط کرنے کے لئے ضروری قانون سازی پر زور دیا ہے ،طلبا و طالبات نے سینیٹر رحمان ملک کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان کو پارلیمنٹ ہاوس انے و مسائل پر گفتگو کرنے کا موقع فراہم کیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سٹوڈنٹ کونسل رہنما شہزاد خان نے کہا ہے کہ پہلی بار ایسا ہوا کہ ہمیں پارلیمنٹ کمیٹی میں مسائل بیان کرنے کا موقع فراہم کیا، ہم کویڈ 19 کیخلاف طلبا و طالبات ایک اہم کردار ادا کر رہے ہیں، نوجوان کو اگر حکومتی سطح پر رہنمائی نہ ملی تو ہمیشہ انتہاپسندوں کے ہاتھوں استعمال ہوگے،مذہب کے نام پاکستانی نوجوان ہمیشہ استعمال ہوتا ارہا ہے۔