فیصل آباد،ٹریفک حادثہ میں موٹرسائیکل سوار ہلاک، ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے

منگل 6 اکتوبر 2020 20:36

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2020ء) ٹریفک حادثہ میں موٹرسائیکل سوار ہلاک، ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق تاندلیانوالہ اور ستیانہ کے درمیان اڈا چھجوال کے قریب دودھ فروش محمد اقبال ولد محمد صدیق سکنہ چک نمبر 173 گ ب موٹرسائیکل نمبری FDL-7131 پر جا رہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گیا اور طبی امداد ملنے سے قبل ہی دم توڑ گیا، مذکورہ موٹرسائیکل سوار دودھ فروش کو ٹکر مار کر موت کے گھاٹ اتارنے والی گاڑی کا پتہ نہیں چل سکا، المناک حادثہ آج صبح 7 بجے پیش آیا اور لوگوں کو پتہ چلا تو اس وقت حادثے کا مرتکب ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو چکا تھا تاہم پولیس نے کارروائی شروع کرتے ہوئے فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔