عوام پر زور زبردستی کے بجائے دلیل کے ساتھ معاملات رکھے جائیں،مولانا عبد الرحمن رفیق

ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ملک کا معاشی استحکام ہے جو حکومت نے اپنی نااہلی کی وجہ سے زمین بوس کر دیا ،امیر جے یو آئی کوئٹہ

منگل 6 اکتوبر 2020 23:54

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2020ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق نے کہا ہے کہ عوام پر زور زبردستی کے بجائے دلیل کے ساتھ معاملات رکھے جائیں،ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ملک کا معاشی استحکام ہے جو حکومت نے اپنی نااہلی کی وجہ سے زمین بوس کر دیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری بیان کے مطابق امیر جے یو آئی کوئٹہ کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف نیب کو استعمال کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی نیب کی حقیقت اور احتساب کا عمل پوری قوم پر واضح ہوچکا ہے جبر اور زبردستی کے ذریعے دلیل کی روشنی کم نہیں کی جاسکتی، عوامی قوت تمام طاقتوں اور سازشوں کو بہاکر لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے عوام کی منشاء کے بغیر کوئی بھی عمل بدترین حماقت ہوگی، انہوں نے کہا کے عوام پر زور زبردستی کے بجائے دلیل کے ساتھ معاملات رکھے جائیں ورنہ معاشرے میں بغاوت پیدا ہو جائے گی ہم نے ہمیشہ عوام کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے موجودہ دور میں عوام کے اصل مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ملک کا معاشی استحکام ہے جو اس حکومت نے اپنی نااہلی کی وجہ سے زمین بوس کر دیا ہے آج ہر پاکستانی پریشان حال ہے ان کی قوت خرید ختم ہو چکی ہے کیوں کہ اس حکومت کے پاس عوام کو دھوکہ دینے کے سوا اور کوئی وڑن نہیں ہے ملک روزبروز پریشانیوں اور معاشی بدحالیوں کی جانب گامزن ہوتا جارہا ہے جس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے پھر تاریخ ان بونگھوں کو معاف نہیں کرے گی جنہوں نے احتساب اور انتقام کے نام پر ملک کا دیوالیہ کر دیا آج پوری دنیا میں پاکستان کا امیج ایک کمزور ملک کا ہے کوئی ملک ہم سے تجارت نہیں کرنا چاہتا ان کو پتہ ہے کہ یہ حکومت نااہل ہے آج تک انہوں نے جتنے دعوے کیے اس کے برعکس عمل دکھایا یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ زبان اور دل کی باتوں میں فرق ہے اور یہ یوٹرن کا فلسفہ ہے کہ قوم سے جھوٹ بولا دھوکا دیا جائے اور ان کے اوپر ٹیکسز لا دیے جائیں آئے ان کی چمڑی اتری جائے اور صرف زبانی باتیں کی جائے یہی وجہ ہے کہ اب طاقت کے ذریعے متنازعہ بل لائے جا رہے ہیں اور قوم کو مزید غلام بنایا جا رہا ہے جس کا نتیجہ بہ خدانخواستہ بغاوت پر منتج ہوگا ،انہوں نے کہا کہ جمیعت علماء اسلام پاکستان میں تمام اداروں کا احترام کرتے ہوئے باہمی اعتماد کی فضا چاہتی ہے اور ملک کا استحکام چاہتی ہے۔