سروری جماعت کے روحالی پیشوا مخدوم امین فہیم کے فرزند مخدوم جلیل الزماں کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

منگل 6 اکتوبر 2020 23:57

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2020ء) سروری جماعت جامشورو اور حیدرآباد کی طرف سے سروری جماعت کے روحالی پیشوا مخدوم امین فہیم کے فرزند اورسابق ناظم تعلقہ ہالا مخدوم جلیل الزماں عرف حبیب اللہ کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے خلاف پیر حفیظ، محمد ایوب ، عاشق علی سموں ودیگر کی قیادت میں پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مقررین نے کہاکہ مخدوم خاندان پر جھوٹے الزامات لگا کر ان کی کردار کشی کی جارہی ہے مخدوم خاندان کی پاکستان کے لئے بے شمار قربانیاں ہیں نیب نے مخدوم جلیل الزماں کے خلاف جھوٹا مقدمہ بنایا ہے، انہوںنے کہاکہ مخدوم جلیل الزماں کو فوری طور پر رہا کیاجائے اور جھوٹا مقدمہ ختم کیاجائے بصورت دیگر پورے ملک میں احتجاج کیاجائے گا۔