Live Updates

یہ طے ہو چکا ہے پاکستان میں اب ماضی کا کرپشن ماڈل نہیں چلے گا ‘ جمشید اقبال چیمہ

سیاسی کسمپرسی کی شکار اپوزیشن سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ‘ حلقہ این اے 127میں گفتگو

بدھ 7 اکتوبر 2020 12:17

یہ طے ہو چکا ہے پاکستان میں اب ماضی کا کرپشن ماڈل نہیں چلے گا ‘ جمشید ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2020ء) انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ یہ طے ہو چکا ہے کہ پاکستان میں اب ماضی کا کرپشن ماڈل نہیں چلے گا ،ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے حکومت اور اداروں میں مکمل ہم آہنگی ہے ، حکومت کو شکست خوردہ اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں ۔ ان خیالات کا اظہارا نہوںنے حلقہ این اے 127کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ۔

(جاری ہے)

جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے ساتھ کیا کیا ، مولانا فضل الرحمان جیسا تجربہ کار شخص دوبارہ دھوکہ کھانے کیلئے تیار ہو جائے یہ سمجھ سے بالا تر ہے،اپوزیشن صرف وزیر اعظم عمران خان کے بغض میں مبتلاہے اور یہ اپوزیشن جماعتوں کی قیادت حسد کی آگ میںجل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کا ایک ہی رونا اور واویلا ہے کہ انہیں کسی نہ کسی طرح کرپشن کیسز سے ریلیف مل جائے لیکن دنیا ادھر کی اُدھر تو ہو سکتی ہے تحریک انصاف کی حکومت احتساب کے اصولی نظرئیے اور موقف سے پیچھے نہیں ہٹ سکتی ،یہ طے ہو چکا ہے کہ پاکستان میں اب ماضی کا کرپشن ماڈل نہیں چلے گا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات