مصر میں گرفتار پانچ فلسطینی ماہی گیروں کی فوری رہائی کا مطالبہ

دونوں قوموں کے درمیان تاریخی تعلقات کے احترام میں ماہی گیروں کو رہاکیاجائے،فلسطینی لیبرفیڈریشن

بدھ 7 اکتوبر 2020 14:53

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2020ء) فلسطین کی لیبر فیڈریشن نے مصری حکومت سے زیرحراست پانچ فلسطینی ماہی گیروں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مصری فوج نے غزہ کی پٹی کے 5 فلسطینی ماہی گیروں کو بغیر وجہ بتائے قید میں ڈال رکھا ہے۔ ہمارا پر زور مطالبہ ہے کہ انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔

(جاری ہے)

فیڈریشن کی طرف سے جاری ایک بیان میںکہا گیا کہ مصری فوج نے 22 مارچ کو غزہ کی پٹی کے دو فلسطینی ماہی گیروں محمد صبیح اور محمود شبانہ کو حراست میں لیا،جب کہ دو ماہی گیروں عبدالعزیز صبح اور انس بدوان کو 25 جون 2020 کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اہک فلسطینی ماہی گیر یاسر الزعزوع کو حال ہی میں گرفتار کیا گیا ہے۔بیان میں فلسطینی حکام نے مصر پر زور دیا کہ وہ دونوں قوموں کے درمیان تاریخی اور تزویراتی تعلقات کے احترام میں حراست میںلیے گئے فلسطینی ماہی گیروں کو رہا کرے۔

متعلقہ عنوان :