فلپائن میں پولیو ویکسین کے حوالے سے گمراہ کن آن لائن معلومات

بدھ 7 اکتوبر 2020 14:53

فلپائن میں پولیو ویکسین کے حوالے سے گمراہ کن آن لائن معلومات
منیلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2020ء) : فلپائن میں گمراہ کن ا?ن لائن معلومات کے باعث کمسن بچوں کوپولیو ویکسین پلانے کی شرح میں کمی ا? رہی ہے جبکہ عوام میں پھیلایا جانے والا خوف کوویڈ۔ 19 کی ویکسین کے حوالے سے بھی منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ویکسین لینے کی شرح 87 فیصد سے کم ہو کر 68 فیصد رہ گئی ہیجس کے نتیجے میں اس مہلک بیماری کے دوبارہ پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر غلط معلومات نے حفاظتی ٹیکوں پر اعتماد کو متاثر کیا۔ شمالی شہر ٹیرلک میں سرکاری ہسپتال کی نرس ریز پیٹریار نے بتایا کہ بعض فیس بک پوسٹوں میں کہا گیا کہ غیر معیاری حفاظتی ٹیکوں کے باعث 5 افراد کی موت واقع ہو ئی حالانکہ محکمہ صحت کی جانب سے اس کی تردید بھی ا?ئی تاہم اس کے باوجود ایسی پوسٹیں ہزاروں بار وائرل ہوئیں جنہیں لوگوں نے سچ سمجھااور ویکسین لینے سے انکارکر دیا۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت میں حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام منیجر وائلڈا سلوا کے مطابق ویکسین کے خلاف جعلی خبریں درست معلومات سے زیادہ تیز سفر کرتی ہیں۔ فلپائن میں سوشل میڈیا کی مانیٹرنگ کرنے والے گروپ کا کہنا ہے کہ فیس بک صارفین اور ا?ن لائن گروپس کے فالورز کی تعداد ایک لاکھ 90 ہزار سے بڑھ کر 5 لاکھ ہو گئی ہے۔ کورونا وائرس کی وبا پھوٹنے سے لے کر اب تک 8 لاکھ افراد تک یہ گمراہ کن معلومات پہنچیں جو شیئر بھی کی گئیں۔

برطانیہ میں قائم میڈیا کنسلٹنسی وی آر سوشل کے مطابق فلپائن کے 73 ملین انٹرنیٹ صارفین کا فیس بک اکاؤنٹ ہے جنہیں سماجی رابطے کی ویب سائیٹ دیگر منتخب ویب سائٹوں تک محدودرسائی کے لئے مفت ڈیٹا فراہم کرتی ہے۔ چیف ایگزیکٹو فیس بک مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ وہ یہ سروس ایسے لوگوں کو فراہم کر رہے ہیں جو انٹرنیٹ کے دیگر ذرائع تک رسائی کی استطاعت نہیں رکھتے۔