گلگت بلتستان میں 40 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد

جمعرات 8 اکتوبر 2020 12:23

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2020ء) گلگت بلتستان اسمبلی کیلئے خواتین کی 6 اور ٹیکنوکریٹس کی 6 مخصوص سیٹوں کے لیے سماجی شعبے میں 20سالہ تجربے کی شرط پوری نہ ہونے پر ریٹرننگ آفیسر نے ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر سابق وزیر قانون اورنگزیب ایڈووکیٹ سمیت 40 سے زائد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے۔

(جاری ہے)

تجربے کی شرط گزشتہ الیکشن میں دس سال مقرر کی گئی تھی جس کو موجودہ نافذ العمل الیکشن ایکٹ 2017 میں20 سالہ تجربہ لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔

نئی شرائط پر پورا نہ اترنے والے چالیس سے زائد مرداورمخصوص نشتوں پرخواہشمند خواتین امیدواروں کیکاغذات مسترد کردیئے گئے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیرقانون اور پاکستان مسلم لیگ( ن) کے راہنما اورنگزیب ایڈوکیٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیا جائیگا۔