مسلم لیگ (ق) کے رکن قومی اسمبلی چوہدری سالک حسین اور صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر کی منیجنگ ڈائریکٹر سوئی نادرن گیس پائپ لائن سے ملاقات

جمعرات 8 اکتوبر 2020 13:32

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2020ء) : مسلم لیگ ق کے رکن قومی اسمبلی چوہدری سالک حسین اور صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر نے منیجنگ ڈائریکٹ سوئی نادرن گیس پائپ لائن (ایس این جی پی ایل)سے ملاقات کی اور اپنے حلقے کے گیس منصوبوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

حلقے کے بیشتر دیہات کو گیس کی فراہمی اور جلد کام شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

چوہدری سالک حسین اور صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ علاقے میں گیس پریشر کا مسئلہ بھی ا?ئندہ ہفتے کو حل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے جو پائپ لائن سیلابی ریلوں میں بہہ گئی تھی اس کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ این اے 65 کے ہر گاؤں میں گیس پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔