جہیز ایکٹ کی خلاف ورزی پر سزا دینا لازم ہوگا، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

جمعرات 8 اکتوبر 2020 16:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2020ء) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ جہیز کے خاتمے کابل جب ایکٹ کی صورت اختیار کرے گا تو سزا دینا لازم ہوگا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ جہیز کی نوعیت دکھاوا یا نمائش نہیں ہونا چاہیے۔ شریعت میں نمائش اور دکھاوے کو ناپسندیدہ قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جہیزکی ممانعت سے متعلق نصابوں میں شعور بیدار کیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ وزارت مذہبی امور کی طرف سے جہیزخاتمے سے متعلق کام ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :