Live Updates

این اے 133 سے ن لیگ کے عہدیداران کی تحریک انصاف میں شمولیت

جمعرات 8 اکتوبر 2020 18:27

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2020ء) : پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری سے پارٹی سیکرٹریٹ میں این اے 133 بہارکالونی سے پارٹی رہنمائوں آفتاب گل، ندیم شاکراور آصف بھٹی کی قیات میں وفد نے ملاقات کی،اس موقع پر بہار کالونی این اے 133سے ن لیگ مینارٹی کے کونسلرز، عہدیداران و کارکنان شہزاد سہوتراکونسلر، نسیم اختر کونسلر،عمران کھوکھر نائب صدر،ریاض سہوترا، شاہد ہیرا، شوکت کھوکھر، پاسٹرز پرویز، لیاقت، الیاس سندھو، عمانواپل کھوکھر، ایس ہارون سندھو، چوہدری اصغر، شہزاد چٹھہ، صابر گل سمیت درجنوں کارکنان نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان اور اعجازاحمدچوہدری کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

شمولیت کی تقریب میں اعجازاحمدچوہدری نے پی ٹی آئی میں نئے شامل ہونے والوں ساتھیوں کو خوش آمدید کہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرپٹ ٹولہ ملک کے لئے نہیں اپنے ذاتی مفاد کے لئے اکٹھا ہو رہا ہے، تحریک انصاف کرپٹ مافیا کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی، ن لیگ کا کرپٹ ٹولہ اپنی قیادت کی کرپشن کو بچانے میں لگا ہوا ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا گٹھ جوڑ عوام نے مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے لٹیروں کو قوم اچھی طرح جانتی ہے، پاکستان کے باشعور عوام کرپٹ ٹولے کی کرپشن بچانے کے لئے سڑکوں پر نہیں آئے گی، نوازشریف ووٹ کو عزت دینا چاہتے ہیں توعدالتوں کا سامنا کریں اور قوم کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب دیں، اپوزیشن کے خلاف تمام مقدمات ان کے اپنے ادوار میں بنے، ملک کو لوٹنے والا کرپٹ ٹولہ احتساب سے نہیں بچ سکتا۔ اس موقع عمران نیازی، نروآن آئزک، شفیق جوئیہ سمیت پارٹی کے کارکنان موجود تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات