ضیاء الحق سرحدی آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے چوتھی مرتبہ مرکزی وائس چیئرمین منتخب

جمعہ 9 اکتوبر 2020 00:03

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اکتوبر2020ء) ضیاء الحق سرحدی آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے چوتھی مرتبہ مرکزی وائس چیئرمین منتخب ہوگئے ۔ ضیاء الحق سرحدی فرنٹیئر کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صدر کے علاوہ پاک افغان جائنٹ چیمبرآف کامرس اینڈاینڈسٹری اور سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سینئر نائب صدر کے عہدوں پر بھی اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔

آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے مرکزی وائس چیئرمین منتخب ہونے کے بعد ایک اخباری بیان میںضیاء الحق سرحدی نے گروپ لیڈراور سینئر وائس چیئرمین ارشد جمال اور تمام کابینہ کا شکریہ ادا کیااور کہاکہ انہوں نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پر پورا اتریں گے اور کسٹمز کلیئرنگ ،ْ فارورڈنگ ایجنٹس کے مسائل کے حل کیلئے بھر پور اقدمات اٹھائیں گے۔

(جاری ہے)

ضیاء الحق سرحدی نے آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد امجدچوہدری، وائس چیئرمینز علی اصغر طاہر (سینٹرل)،محمد قمر الاسلام ، ساگر احمد قریشی، امین الراشد، عالمگیر خا ن دورانی (کوئٹہ)، محمد اکرم جاوید(سیالکوٹ)،مسعود عالم ،ساجد عزیز میر(لاہور)، عقیل احمدرانا(راولپنڈی/اسلام آباد)،ذاہد تنویراور خیبرپختونخوا سے ایگزیکٹیو ممبر امتیاز احمد علی ودیگر ایگزیکٹو باڈی کے اراکین کو منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن ،کلیئرنگ ایجنٹوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی اوران کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائیں گی