ژ*عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنمائوں امیر حیدر ہوتی اور میاں افتخار حسین کی قیادت میں وفد کی سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ و دیگر سے ملاقات ،میر حاصل خان بزنجو کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعرات 8 اکتوبر 2020 23:55

م*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اکتوبر2020ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی وفد کا مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر ہوتی اور میاں افتخار حسین کی قیادت میں نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ و دیگر سے ملاقات اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے وفد نے میر جمہوریت میر حاصل خان بزنجو کی انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے میر جمہوریت کی جمہوریت کے فروغ کے لیے دلیرانہ و تاریخی جدوجہد کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

وفد میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایم پی اے اصغر خان اچکزئی ایم پی اے انجینئر زمرک خان اچکزئی،رشید خان ناصر سمیت عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخواو بلوچستان کی قائدین ساتھ تھے۔

(جاری ہے)

جبکہ اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر عبدالخالق بلوچ، صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ،مرکزی جوائنٹ سیکرٹری اسلم بلوچ صوبائی نائب صدر رحمت صالح بلوچ،چیرمین بی ایس او پجار زبیر بلوچ پھلین بلوچ حاجی صالح بلوچ مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی ڈاکٹر شمع اسحاق بلوچ سمیت دیگر موجود تھے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر امیر حیدر ہوتی اور میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ میر جمہوریت میر حاصل خان بزنجو کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں مکمل نہیں ہوسکتا۔میر جمہوریت میر حاصل خان جمہوریت قانون کی حکمرانی پارلیمنٹ کی بالادستی ووٹ کی تقدس سمیت جمہوری اقدار کے مضبوط و توانا آواز تھے۔جنکی کمی کو پی ڈی ایم میں شدت سے محسوس کیا جارہا ہے۔

نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ نے عوامی نیشنل پارٹی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میر جمہوریت میرحاصل خان بزنجو شعوری سیاست کے روح رواں تھے۔اور ان کے بغیر سیاست کا تصور ہی کھٹن محسوس ہوتا ہے۔لیکن نیشنل پارٹی ان کے نظریہ فکر کو آگے بڑھانے سے کسی صورت روگردانی نہیں کرسکتی ہے اور یہی نظریہ فکر نیشنل پارٹی کی سیاست کا مقصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی باچا خان و میر غوث بخش بزنجو کی سیاسی افکار پر عمل پیرا سیاسی جماعتیں ہے۔دونوں قاہدین نے نہ صرف ملک میں بلکہ خطے میں سیاسی عمل میں مثبت سیاسی اقدار کو متعارف کرایا۔اور ملک میں عوام کی حکمرانی کو ہی طاقت کا سرچشمہ قرار دیا۔سیاست میں موجود سنجیدگی بردباری انہی رہنمائوں کی بدولت ہے۔دونوں سیاسی جماعتوں کے قائدین نے کہا کہ پی ڈی ایم کے اعلامیہ ہی ملک میں حقیقی فلاحی ریاست کی تشکیل کو ممکن بنانے کی تحریک ہے اور تحریک کو کامیاب کرنے میں سیاسی قیادت و کارکنوں کی منظم سوچ و سنجیدگی ضروری ہی