حرمین شریف کی انتظامیہ نے عمرہ زائرین کے لیے ایک اور سہولت کا اعلان کر دیا

انتظامیہ نے معذروں اور بزرگوں کے طواف کعبہ اور سعی کے لیے سپیشل ٹریک قائم کر دیا ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 9 اکتوبر 2020 12:31

حرمین شریف کی انتظامیہ نے عمرہ زائرین کے لیے ایک اور سہولت کا اعلان ..
مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9 اکتوبر2020ء) سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ کی اجازت دے دی گئی ہے تاہم ابتدائی طور پر صرف مملکت میں موجود غیر ملکی اور مقامی افراد ہی حج کر سکتے ہیں ۔ جن کی روزانہ کی تعداد کو فی الحال 6 ہزار تک محدود رکھا گیا ۔ ایک ہزار زائرین کو ایک گروپ کی صورت میں تین گھنٹے کے اندر عمرہ مناسک مکمل کرنا ہوں گے۔ اس کے بعد اگلے گروپ کی باری آئے گی۔

حرمین شریف کی انتظامیہ نے ایک اور شاندار سہولت دے دی ہے۔ حرمین کی انتظامیہ کے ترجمان ھانی حیدر نے بتایا ہے کہ حرم انتظامیہ نے معذوروں اور بزرگوں کے لیے سپیشل ٹریک قائم کر دیا ہے تاکہ وہ سہولت اورآسانی سے طواف اور سعی کر سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ نے معذوروں اور بزرگوں کے مسجد الحرام تک پہنچنے کے لیے بھی سپیشل ٹریک کا انتظام کیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ مسجد الحرام کے دروازے مرحلہ وار کھولے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے مسجد حرام میں تنگ اور بند مقامات پر جراثیم کش اسپرے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے تیار کردہ روبوٹ سسٹم متعارف کرایا ہے۔حرمین شریفین کی جنرل پریزیڈینسی کے صدر ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کل منگل کو سمارٹ روبوٹ سسٹم کا افتتاح کیا۔ یہ روبوٹ ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے مسجد حرام میں بند مقامات میں جراثیم کش اسپرے کرے گا۔

یہ روبوٹ مطلوبہ وقت پر آڈیو کی شکل میں وارننگ جاری کرتا ہے۔ بیٹری پر چلنے والے اس روبوٹ میں بیٹری چارج کرنے کی صلاحیت ہے جو 5 سے 8 گھنٹے تک انسانی ہاتھوں کی مدد کے بغیر اسپرے کرسکتا ہے۔ اس میں 23 اعشاریہ 8 لیٹر اسپرے ذخیرہ کرنے اور دو لیٹر ایک گھٹنے میں اسپرے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔روبوٹ ایک وقت میں 600 مربع میٹر بند جگہ پر بیکٹیریا کو ختم کرتا ہے۔