ضلع سبی میں ترقیاتی منصوبے مکمل ہونے سے عوام مستفید ہونگے،ڈپٹی کمشنر

جمعہ 9 اکتوبر 2020 19:04

سبی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2020ء) : ڈپٹی کمشنرسبی ڈاکٹر محمد یاسر بازئی نے کہا کہ ضلع سبی میں ترقیاتی منصوبے مکمل ہونے سے عوام مستفید ہونگے ،زیر التوا منصوبوں کو بھی جلد شروع کیا جائے گا ،مذید نئے منصوبے بھی شامل کئے گئے ہیں جو بہت جلد منظور ہونگے اور ان پر کام کا آغاز کیا جائے گا ،کام کے معیار اور مقدار پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ،سبی بچاو بند اور لہڑی بچاو بند پی اینڈ ڈی میں شامل ہیں ،سبی آڈہ کو بہت جلد فعال بنایا جائے گا اور شہر کے تمام ٹرانسپورٹر وہاں منتقل کر دیا جائے گا ،ہم سب ایک ٹیم ورک کی صورت میں کام کر رہے ہیں جہاں بھی کسی آفیسر کو کوئی مشکل درپیش ہوں میں اس کے ساتھ بھر پور تعاون کرونگا ،تمام آفیسران اپنے فرائض ذمہ داری کے ساتھ سر انجام دیں ،اساتذہ اور ڈاکٹر ز اپنے حاضریوں کو یقینی بنائیں غیر حاضر عملہ کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ،اچانک اسکولز کے دورے کرکے تعلیمی سرگرمیوں اور ایس او پیز کے انتظامات کا جائزہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر ہال میں سبی میں ترقیاتی اسکیمات کا جائزہ لینے کے لئے ضلعی آفیسران کے اجلاس کی صدارت سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈویڑنل ڈائریکٹر ترقیات راجہ وقار الزمان کیانی ،اسسٹنٹ کمشنر سبی محمد اسماعیل مینگل ،ڈی ایس پی ریاض احمد ،ایکسین بی اینڈ آر روڈ میر حبیب الرحمن بلوچ ،ایکسین ایری گیشن سبی عبدالظاہر مینگل ،ایکسین بی آینڈ آر بلڈنگ عتیق الرحمن،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سبی ڈاکٹر محمد اکبر سولنگی ،ایم ایس ڈاکٹر محمد رفیق ،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر جان محمد صافی ،ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر منجمنٹ ڈاکٹر فضل قریشی ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سبی عبدالحمید ابڑو ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سبی میر محمد اسلم لغاری ،ڈی ایف او جنگلات جعفر بلوچ،ایس ایچ او سٹی محمد آصف خجک ،تحصلیدار بختیار آباد میر لیاقت جتوئی ،سمیت دیگر محکموں کے افیسران موجود تھے اجلاس میں ڈپٹی کمشنرسبی ڈاکٹر محمد یاسر بازئی نے ضلع سبی کے تمام محکموں کی کارکردگی اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ کیا اس موقع پر تمام آفیسران نے اپنے محکموں کے بارے میں ڈپٹی کمشنر سبی کو تفصیلی کارکردگی اور اسکیمات کے حوالے سے آگاہ کیا ہے ڈپٹی کمشنرسبی ڈاکٹر محمد یاسر بازئی نے اجلاس میں شریک شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کی معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے ہنگامی بنیادوں کام کر رہی ہے سبی میں جاری منصوبوں کی تکمیل سے عوام براہ راست مستفید ہونگے انہوں نے کہا کہ ضلع سبی میں جاری میگا پروجیکٹس مکمل ہونے کے آخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں اور بعض منصوبے مکمل ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع سبی جاری منصوبوں کے معیار اور مقدار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ہماری کوشش ہے کہ ترقیاتی منصوبے معیاری انداز میں مکمل کرائیں جائیں اور یہ منصوبے دیر پا ثابت ہوں انہوں نے کہا کہ سبی میں مذید نئے منصوبے بھی شامل کئے گئے ہیں جو بہت جلد منظور ہونگے اور ان پر کام کا آغاز کیا جائے گا ،سبی بچاو بند اور لہڑی بچاو بند پی اینڈ ڈی میں شامل ہیں منظوری کے بعد ان اسیکمات پر کام شروع کیا جائے گا انہوں نے کہا ہے کہ بس آڈہ کو بہت جلد استعمال میں لایا جائے گا سبی شہر کے تمام ٹرانسپورٹرز کو نئے آدہ پر منتقل کر دیا جائے گاجس سے شہر میں ٹریفک کا دباو کم ہوگا۔

۔