خضدار طرز کے تفریحی پارک پورے صوبے میں بنانے کی خواہش ہے،میر ظفر عزیز زہری

شہر کے درمیان میں خوبصورت پار ک کا قیام شہریوں کے لئے تفریح کا باعث بنے گا،ڈی جی لوکل گورنمنٹ

جمعہ 9 اکتوبر 2020 19:21

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2020ء) ڈی جی لوکل گورنمنٹ میر ظفر عزیز زہری نے کہاہے کہ خضدار طرز کے تفریحی پارک پورے صوبے میں بنانے کی خواہش ہے، تاکہ لوگوں کو فارغ وقت کے دوران اپنے شہر میں تفریح کا موقع میسر آئیں، خضدار میں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے خواتین کے لئے بلدیہ پارک بنایا گیا ہے اور اس کی خوبصورتی کے لئے جو محنت و اقدامات کیئے گئے ہیں اس پر میں میونسپل کارپوریشن خضدار انتظامیہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز خضدار شہر کے سینٹر میں قائم میر غوث بخش بزنجو بلدیہ پارک کے معائنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خضدارنذر خان زہری، انجینئر ہدایت اللہ زہری، سینٹی انسپکٹر فیصل زہری سمیت میونسپل کارپوریشن خضدار کا عملہ اور ورکرز موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ میر ظفر عزیز زہری نے کہاکہ خضدار میرا گھر ہے، آج میں نے یہاں خضدار میں پارک کامعائنہ کیا جس کی تعمیر و مرمت اور اس کی خوبصورتی میں جس طرح اضافہ کیا گیا ہے اس پر مجھے بے حد خوشی محسوس ہوئی ہے اور اس پر میں چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خضدار نذر خان زہری اور ان کی پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں،یہ ہمارے لئے ایک مثال ہے اور اس طرز کے پارک صوبے کے دیگر اضلاع میں بنائیں گے۔

بلدیہ پارک خضدارکی تعمیر و مرمت اس طرح کیا گیا ہے کہ اس میں تمام تر خوبصورتی،فوارے، نشست، اور سبزہ زار قائم و موجود ہے، اور یہاں شہریوں کومناسب تفریح کا موقع میسر آئیگا،اچیف آفیسر خضدار میونسپل کارپوریشن نذر خان زہری نے کہاکہ خضدار میں شہریوں کے لئے خوبصورت تفریحی پارک کی تعمیر ومرمت کا کام مکمل کیا گیا ہے،جسے خواتین و بچوں کے لئے کھول دیا گیا ہے میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی کئی مہینوں کی جدوجہدو محنت کے بعد سبزہ زار، ڈرپ سسٹم، نشستوں کی تنصیب و دیگر سہولیات مہیاء کیئے جانے سے پارک کی خوبصورتی میں دٴْگنا اضافہ ہوا ہے ان کا کہنا تھاکہ شہر کے درمیان میں خوبصورت پار ک کا قیام شہریوں کے لئے تفریح کا باعث بنے گا،پارک میں شہریوں کے کھانے پینے اور بیٹھنے کی سہولت موجود ہے، نہوں نے کہاکہ اس پارک میں تفریح کے ساتھ ساتھ مطالعہ کرنے کی بھی گنجائش موجودہے پٴْر فضاء مقام پر اپنے اسباق یاد کرنے اور مقابلے کے امتحانات کی تیاری بھی اطمینان انداز میں کیا جاسکتا ہے۔

میونسپل کارپوریشن انتظامیہ پٴْر امید ہے کہ اس پارک کے ذریعے نہ صرف عوام کو تفریح میسر آئیگی بلکہ یہ محکمہ کے لئے آمدنی کا ذریعہ بھی بنے گا۔

متعلقہ عنوان :