ملک میں بڑھتی ہوئی معاشی بدحالی کو دور کرنے کے لیے حکومت کو تاجروں اور صنعت کاروں کے لیے بہتر پالیسیاں مرتب کرنا ہوگی،عامرسہیل

جمعہ 9 اکتوبر 2020 20:01

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2020ء) ملک میں بڑھتی ہوئی معاشی بدحالی کو دور کرنے کے لیے حکومت کو تاجروں اور صنعت کاروں کے لیے بہتر پالیسیاں مرتب کرنا ہوگی جبکہ تمام بینکوں کے مارک اپ ریٹ کم کرکے عوام کو زیادہ منافع دینا ہوگا ان خیالات کا اظہار ممبر ایگزیکٹو ایسوسی ایٹ کلاس جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عامر سہیل نے آج ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ممبران چیمبر کے علاوہ واجد رحمان ،عثمان ذوالفقار،سارب سجاد کے علاوہ دیگر ممبران موجود تھے عامر سہیل نے کہاکہ چیمبر کے ممبران نے مجھے اپنے اعتماد کا ووٹ دیکر جو عزت دی ہے وہ میرے لیے ایک قرض ہے جو میں ان کے کام کرکے اتاروں گا انہوں نے کہاکہ جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں سے ناصرف صنعتی بلکہ معاشی انقلاب آ سکتا ہے لیکن اس میں حکومت کی بہتر پالیسیاں اور چیمبر کے لوگوں سے مشاورت اس کو مزید بہتر بنا سکتی ہے انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ ہم جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں معزز تاجروں اور صنعتکاروں کو چیمبر کی رکنیت حاصل کرنے کے لیے مائل کرینگے اور ایک جامع حکمت کے تحت ان کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرینگے اس کے علاوہ ایک باشعور گروپ تمام چیمبر کے ممبران کی بہتری کیلئے حکومت کی طرف سے انہیں آسان اقساط پر قرضے دلوا کر ان کے کاروبار کو بڑھائینگے انہوں نے کہاکہ قائداعظم محمد جناح کے اس قول کے مطابق کام،کام،کام آپ یقیناً کامیاب ہونگے۔

(جاری ہے)

اسی پر عمل پیرا ہو کر ہم چلینگے اور چیمبر سے گروپوں کی سیاست ختم کرکے تمام لوگ مل جل کر کام کرینگے ۔