کورونا وبا، عمان حکومت کا مکمل لاک ڈان نافذ کرنے کا اعلان

لاک ڈان کا اطلاق 11اکتوبر تا 24 اکتوبر ہوگا، لاک ڈان کے دوران تمام پبلک و تفریحی مقامات اور ریٹیل سٹورز بند رہیں گے

جمعہ 9 اکتوبر 2020 20:29

عمان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2020ء) عمان حکومت نے کورونا وبا پھیلنے کے خدشے کے باعث مکمل لاک ڈان نافذ کردیا ہے، لاک ڈان کا اطلاق 11اکتوبر تا 24 اکتوبر ہوگا، لاک ڈان کے دوران تمام پبلک و تفریحی مقامات اور ریٹیل سٹورز بند رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق عمان میں کورونا وبا کی دوسری لہر کے باعث دوبارہ لاک ڈان عائد کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ عمانی کمیٹی برائے انسداد کورونا نے مملکت میں یومیہ کیسز میں اضافے کو مدنظر رکھ کر لاک ڈان کا فیصلہ کیا۔ کمیٹی کی سفارشات پرعمان میں11اکتوبر تا 24 اکتوبر تک لاک ڈان لگانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ لاک ڈان کے اوقات کار رات8 بجے سے صبح 5 بجے تک کیلئے ہوں گے۔ لاک ڈان کے دوران تمام پبلک و تفریحی اور ساحلی مقامات اور ریٹیل سٹورز بند رہیں گے۔ عمان میں کورونا کی دوسری لہر کی شدت سے بچنے کیلئے ایس اوپیز اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ عمان میں مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 4 ہزار129 ہوچکی ہے۔ جبکہ اموات کی تعداد 1000 تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :