سپریم کورٹ میں کیسوں کی سماعت سے متعلق آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کردی گئی

چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کیسوں کی سماعت 12اکتوبر سے شروع کرے گا

جمعہ 9 اکتوبر 2020 22:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2020ء) سپریم کورٹ نے سندھ کے علاقہ میہڑ میںن تہرے قتل کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ام رباب چانڈیو کی جانب سے دائر درخواست، سندھ میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف از خود نوٹس کیس اورن زیر زمین پانی کے استعمال سے متعلق از خود نوٹس کیس آئندہن ہفتے سماعتن کیلئے مقرر کر دیے ۔ن جمعہ کو عدالت عظمی سے جاری کاز لسٹ کے مطابقن چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سندھ کے علاقہ میہڑ میں تہرے قتل کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ام رباب چانڈیو کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت 12 اکتوبر 2020ء بروز( پیر) کون کرے گا۔

سپریم کورٹ نے ایڈوکیٹ جنرل سندھ،آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی حیدر آباد سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں سندھ میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف از خود نوٹس کیس پر سماعتنچیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 13 اکتوبر بروز (منگل)ن کو کرے گا ،عدالت عظمی نے اٹارنی جنرل آف پاکستان ،چیئرمین نیپرا ، سیکرٹری پاور ڈویڑن ، کے الیکٹرک، ہیسکو اور سیپکو کے سی ای اوز سمیت دیگرن فریقین کون نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔

نزیر زمین پانی کے استعمال سے متعلق از خود نوٹس کیس پر سماعتنچیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 14 اکتوبر کو کرے گا۔ سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل آف پاکستان ،چاروں صوبائی ایڈوکیٹ جنرلز اور چیف کمشنر اسلام آباد سمیت دیگر فریقین کون نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔توصیف