باجوڑ کے علاقہ برنگ میں ٹریفک حادثہ ، دو افراد جاں بحق،20زخمی ہوگئے

جمعہ 9 اکتوبر 2020 23:44

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2020ء) باجوڑ کے علاقہ برنگ میں ٹریفک حادثہ ، دو افراد جاں بحق ۔20زخمی ہوگئے ، ریسکیو1122نے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خاراوردرگئی منتقل کیا ۔ ریسکیو1122باجوڑ ذرائع کے مطابق جمعہ کے دن ضلع باجوڑ کے تحصیل برنگ علاقہ ٹارمیں پک اپ گاڑی بریک فیل ہونے کیو جہ سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری ۔

پک اپ میں سوار افراد جنازے کیلئے جارہے تھے ۔ ریسکیو1122باجو ڑکے ایمرجنسی آفیسر امجد خان کے مطابق حادثہ میں 2افراد جاں بحق جبکہ20زخمی ہوگئے ہیں ۔جاں بحق ہونیوالوں میں ایک عورت اور ایک بچہ شامل ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتی ہی ریسکیو1122کے ایمبولینسز اور میڈیکل ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیکر خار ہسپتال اور درگئی ہسپتال منتقل کیا ۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونیوالوں میں ماسٹرہ بی بی زوجہ نیاز رحمان شامل ہیں ۔ زخمیوں میں لعل فروشہ ، سید خان ولد حضرت محمد ، ثابط اللہ ولد باز محمد سید ، شاہ ولی ولد بخت نواب ، سبحا ن ولد عظیم شاہ ، ارشاد ولد محیب ، رسول شاہ ولد عظیم شاہ ، نیک عمل ولد اعزا زگل ، لعل زئی ولد محمد نور ، عرفان ولد راضی مند خان ، ارشد ولد صاحبزادہ ، بخت نواب ولد بخت نور ، فاتی گل ولد نیازمین ، خائستہ خان ولد حضرت محمد ، دلبر ولد آمین گل ، آزاد گل ولد عظیم شاہ ، وحید ولد شاہ ولی شامل ہیں۔