غزہ میں کرونا کے مزید 88کیسز کی تصدیق،74مریض صحتیاب

اس وقت 1557 ایکٹیو کیسز ہیں جب کہ 2258 مریض صحت یاب اور 24 وفات پا چکے ہیں،وزارت صحت

ہفتہ 10 اکتوبر 2020 13:00

غزہ میں کرونا کے مزید 88کیسز کی تصدیق،74مریض صحتیاب
غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2020ء) فلسطینی وزارت صحت نے کہاہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں کرونا وائرس کے مزید 88 کیسز کی تصدیق کی گئی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت صحت نے بتایاکہ گزشتہ روز 1743 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے 88 کی رپورٹس مثبت آئی ہیں۔گذشتہ چوبیس گھنٹوں کیدوران غزہ میں کرونا کے 74 مریض صحت یاب ہوئے۔وزارت صحت کے مطابق غزہ کی پٹی میں کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 3839 تک جا پہنچی ہے۔ اس وقت 1557 ایکٹیو کیسز ہیں جب کہ 2258 مریض صحت یاب اور 24 وفات پا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :