Live Updates

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑی گئیں

عائشہ رضا خان کے گھر میں نصب میٹر میں سوراخ کر کے بجلی چوری کی جا رہی تھی۔ لیسکو زرائع

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 10 اکتوبر 2020 13:05

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑی گئیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اکتوبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما عائشہ رضا بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑی گئیں۔عائشہ رضا پی ٹی آئی میں کوارڈینیٹر ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے حلقہ پی پی 170 سے پی ٹی آئی کی کوآرڈینیٹر عائشہ رضا خان بجلی چوری کرتے پکڑی گئیں۔لیسکو حکام نے تھانہ ستوکتلہ میں بجلی چوری کا مقدمہ درج کروا دیا،لیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسکو ایم اینڈ ٹی کی ٹیم نے واپڈا ٹاؤن میں بجلی کا ترسیلی نظام اچانک چیک کیا تو انکشاف ہوا وہاں رہائش پذیر عائشہ رضا خان کے گھر میں نصب میٹر میں سوراخ کر کے بجلی چوری کی جا رہی تھی۔

اس سے قبل بھی کئی سیاسی رہنما بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے رہنماء اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ کیخلاف بجلی چوری کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

دوست محمد کھوسہ کے فارم ہاؤس پر چوری کی بجلی سے ٹیوب ویل چلایا جا رہا تھا، مقدمے میں دفعہ 462 لگائی گئی تھی۔ سینئر سیاستدان سردار ذوالفقار کھوسہ کے صاحبزادے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ کیخلاف ڈی جی خان کے تھانہ صدر پولیس میں بجلی چوری کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

سکندرآباد فارم ہاؤس پرڈائرکٹ کنکشن سے بجلی چوری کی جا رہی تھی، چوری کی بجلی سے ٹیوب ویل چلاکر زرعی زمینوں کو سیراب کیا جارہا تھا۔ میپکو کے ایس ڈی او نے فارم ہاؤس پر جاکر بجلی منقطع کردی جبکہ بجلی چوری کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔ ایس ڈی او مقدمے کی درخواست میں مئوقف اختیار کیا کہ دوست محمد کھوسہ کے فارم ہاؤس پر زرعی رقبے کو سیراب کرنے کیلئے ٹیوب ویل ڈائریکٹ بجلی سے چلائے جا رہے تھے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے بجلی چوری کی روک تھام کیلئے بڑ افیصلہ کیا تھا۔ صدر مملکت نے بجلی چوری کے قوانین میں ترمیم کا آرڈیننس جاری کیا تھا ،ترمیمی آرڈیننس کے تحت گریڈ 17 یا اوپر کے کسی بھی افسر کی تحریری درخواست پر پولیس مقدمہ درج کرنے کی پابند ہوگی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات