چھ ملزمان گرفتار، منشیات، ناجائزاسلحہ برآمد

ہفتہ 10 اکتوبر 2020 18:05

عارف والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2020ء) : پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون، 6 افرادگرفتار، 77 لیٹرشراب،2350گرام چرس اورناجائزاسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ چکبیدی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عامر سہیل ، اسلام اور علی رضا کو گرفتارکرکی77 لیٹرشراب برآمد کرلی اورتھانہ صدر پولیس نے مخبر کی اطلاع پر منشیات فروشی کے اڈے پرچھاپہ مارکر غلام مصطفی ولد جعفر کو2350 گرام چرس سمیت گرفتارکرلیا جبکہ تھانہ قبولہ پولیس نے محمد بشیراور ڈکیت اصغرعلی کوگرفتارکرکے دوناجائز بندوق 12بور ،پسٹل30 بور کرلیے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلییگئے۔ \378