ایل پی جی کی قیمت میں 5روپے فی کلو پھر اضافہ کردیا گیا

گھریلو سلنڈر میں 60 روپے اور کمرشل 200روپے مہنگا

ہفتہ 10 اکتوبر 2020 23:22

ایل پی جی کی قیمت میں 5روپے فی کلو پھر اضافہ کردیا گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2020ء) ایل پی جی کی قیمت میں دوسرا اضافہ،ایل پی جی گیس5 روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر میں 60 روپے اور کمرشل 200روپے مہنگا۔تین دنوں میں ایل پی جی کی قیمت میں ٹوٹل 10 روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 120روپے اور کمرشل سلنڈرمیں 400 روپے کا اضافہ ہوا۔ JJVL (جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ) جون سے بند ہے۔پراجیکٹ بند ہونے سے روینیو کو سالانہ چار ارب کا نقصان۔

ایس ایس جی سی اربوں روپے کے خسارہ میں ہے۔عاصم افتخار (ڈائریکٹر انٹلیجنس اینڈ انویسٹی گیشن، ان لینڈ ریونیو، کراچی)کے بے بنیاد الزامات کی وجہ سے تفتان باڈر سے درآمد رکنے سے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ اور آئندہ دنوں میں قیمتوں میں مزیداضافے کا خدشہ۔ہم ٹیکس اداکرتے ہیں تو اسمگل کیوں کرینگے۔

(جاری ہے)

حکومت پاکستان سے گزارش ہے کہ اس معاملے کی جان پڑتال کی جائے اور ایل پی جی پر لگے ٹیکسز کا خاتمہ کیا جائے تاکہ غریب عوام کو سستی گیس مہیا کی جا سکے۔

اگر اس معاملے کو کنٹرول نہ کیا گیا تو ایل پی جی کا شارٹ فال متوقع ہے جس میں قیمتیں آسمان سے باتیں کریں گی۔ غیرمعیاری سلنڈر فروخت کرنے والے ہمارے ساتھ نہیں۔ 1999 سے اب تک کوئی بڑی ڈسکوری نہیں ہوئی۔سی این جی اسٹیشن لگاکر باپ کا مال سمجھ کر اڑایا گیا، 90 لاکھ کیوبک فٹ گیس ختم ہوگئی، ایک سی این جی اسٹیشن ساٹھ گھروں کی گیس ایک گھنٹے میں کھا جاتا ہے۔