وزیر تعلیم سکولز بیرسٹر افتخار گیلانی نے اہلیان چروٹہ یونین کونسل گوجرہ سے کیا گرلز پرائمری سکول کی عمارت کا وعدہ پورا کر دیا

اتوار 11 اکتوبر 2020 18:40

مظفر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2020ء) : وزیر تعلیم سکولز بیرسٹر افتخار گیلانی نے اہلیان چروٹہ یونین کونسل گوجرہ سے کیا گرلز پرائمری سکول کی عمارت کا وعدہ پورا کر دیا،بیرسٹر افتخار گیلانی کا چروٹہ پہنچنے پر فقیدالمثال استقبال،کثیر تعداد میں افراد پیپلزپارٹی، مسلم کانفرنس، پی ٹی آئی چھوڑ کر بیرسٹر افتخار گیلانی کے قافلے میں شامل، کارکنوں کا ڈھول کی تھاپ پر رقص، پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے ہار پہنا کر استقبال، پارٹی ترانوں نے سماں باندھ دیا، تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سکول بیرسٹر افتخار گیلانی نے گرلز پرائمری سکول چروٹہ کی نئی تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کر دیا کارکنان مسلم لیگ ن چروٹہ کی جانب سے شاندار استقبال کیا اس موقع پر جلسہ عام سے وزیر تعلیم سکولز بیرسٹر افتخار گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کیا جھوٹے اعلانات نہیں کئے آج چار سال گزرنے کے بعد مظفرآباد کے لئے سیاسی پنڈتوں کا دکھ درد جاگ اٹھا ہے کچھ لوگ پارٹیاں اور بھیس بدل بدل کر عوام کے سامنے آ رہے ہیں اہلیان مظفرآباد جانتی ہے کون الیکشن میں اہلیان مظفرآباد کو فروخت کر کے بھاگا تھا ہم نے یونین کونسل گوجرہ کے اندر جو تعمیروترقی کے کام کئے وہ آپ سب کے سامنے ہیں ہم اگر اقتدار میں آئے ہیں تو صرف ووٹ کی پرچی سے آئے ہیں ہمارا مقصد پہلے بھی عوام کی خدمت کرنا تھا اب بھی یہی مشن ہے اور رہے گا، بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہا کہ مسلم لیگ ن ایک چٹان کی طرح ہے تمام لوگ زیادہ سے زیادہ اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کریں ہم آپ کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گئے، اس موقع پر پیپلزپارٹی، مسلم کانفرنس اور پی ٹی آئی کو چھوڑ کر حاجی عابد، چوہدری عامر، چوہدری صادق، چوہدری شفیق، چوہدری اسلم، چوہدری لیاقت، چوہدری نوید، چوہدری توصیف، اقبال اعوان، چوہدری ساجد، چوہدری رفاقت، چوہدری زبیر، چوہدری ساجد اقبال، چوہدری محمد علی، چوہدری ریاست، چوہدری بشیر، چوہدری نذر، چوہدری عبدالرشید، چوہدری اسلم رفیق مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے اور بیرسٹر افتخار گیلانی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا جلسہ عام سے سینئر نائب صدر ٹریڈ ونگ مسلم لیگ ن ضلع مظفرآباد چوہدری امجد علی، سردار شکیل صادق، اشفاق اعوان، حاجی سلیمان، چوہدری رئیس، چوہدری خورشید، اعجاز اعوان، قاری عتیق الرحمٰن، ذیشان عباسی نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ بیرسٹر افتخار گیلانی نے یونین کونسل گوجرہ کے اندر تعمیروترقی کا جال بچھایا، بیرسٹر افتخار گیلانی عوام کے لئے کسی مسیحا سے کم نہیں مسلم لیگ ن عوام کی جماعت ہے، پوری یونین کونسل کے اندر لنک روڈز، بجلی کے کھمبوں، واٹر پمپس ودیگر پراجیکٹس دے کر بیرسٹر افتخار گیلانی نے دل جیت لئے ہم حلقہ تین کے اندر کسی کوباہر سے مسلط ہونے کی اجازت نہیں دیں گئے ووٹ کی پرچیوں سے ان شائ اللہ پارٹیاں بدلنے والوں کا کڑا احتساب کریں گئے عوام کی عدالت میں ان شائ اللہ تعالیٰ پھر بیرسٹر افتخار سرخرو ہو گا عوام بیرسٹر افتخار کو کامیاب کروانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے گی۔