شوبزمیں وہی کامیاب ہے جسکی لابی مضبوط ہے،فرح ناز

اتوار 11 اکتوبر 2020 19:00

ٴلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2020ء) فلمسٹار فرح ناز نے کہاہے کہ شوبزانڈسٹری میں گزشتہ چندبرسوں سے بہت سی تبدیلیاں رونماہوئی ہیں،سب سے بڑی خرابی لابی سسٹم کی اجارہ داری قائم ہونے سے پیداہوئی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انکاکہناتھاکہ ہم نے اچھے ماحول میں کام کیا اور اساتذہ کااحترام اورمحنت کے ذریعے اپنا مقام بنایاتھا لیکن اب یہ روایات دم توڑ چکی ہیں اور سینئرز کو نظراندازکرکے انکی صلاحیتوں کامذاق اڑایا جا رہاہے اسی وجہ سے سینئرفنکاربے روزگاری اورکسمپرسی کاشکار ہو کر مختلف بیماریوں میں مبتلاہوچکے ہیں، فرح ناز نے مزید کہا کہ فنکارکی نصف زندگی اس وقت ختم ہوجاتی ہے جب اسکی خدمات کوپس پشت ڈال کراسے گھر بٹھا دیا جاتا ہے حالانکہ کسی بھی شعبے کے سینئراورتجربہ کاراس ادارے کااثاثہ ہوتے ہیں انہوں نے کہا اب تھیٹر،فلم اورٹی وی پر وہی کامیاب ہے جسکی لابی مضبوط ہے۔

متعلقہ عنوان :