سعودی کوسٹ گارڈ زنے 16 ٹن حشیش سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

پیر 12 اکتوبر 2020 11:35

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2020ء) : سعودی عرب کے کوسٹ گارڈز نے 16 ٹن حشیش کی سمگلنگ کی کوششیں ناکام بنادیں۔ سعودی خبررساں اداریکے مطابق کوسٹ گارڈز کے ترجمان مسفر القرینی نے بتایا کہ کوسٹ گارڈز 1979 میں طے پانے والے بین الاقوامی سمندری معاہدے پر عمل درا?مد کررہے ہیں، اس کے تحت سعودی عرب سمندر میں لاپتہ افراد کی تلاش اور خطرات سے دوچار افراد کو انسانی بنیادوں پر مدد فراہم کرنے کا پابند ہے۔

(جاری ہے)

القرینی نے بتایا کہ کوسٹ گارڈ نے 2019 کے دوران 16 ٹن سے زیادہ حشیش، 685 ٹن قات (نشہ ا?ور پتی)، نشہ ا?ور گولیاں، دوہزار 183 ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد سمگل کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں جبکہ5 ہزار 376 افراد کو سمگلنگ میں ملوث پانے پر گرفتار کیا گیا۔ اس دوران کوسٹ گارڈز نے 48 ہزار سے زیادہ افراد کو سعودی عرب سے دراندازی کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا جبکہ 44 ہزار 912 دراندازوں کو سعودی حدود میں داخل ہوتے ہوئے پکڑا گیا۔