فیصل واوڈا کی ٹرمپ کے داماد سے ملاقات،وزیراعظم کو پتہ چل گیا

اس ملاقات کا پتہ چلنے کے بعد فیصل واوڈا عمران خان کے پسندیدہ کردار نہیں رہے،نہ ہی اب پہلے والی پوزیشن رہی ہے۔ہارون الرشید کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 12 اکتوبر 2020 13:50

فیصل واوڈا کی ٹرمپ کے داماد سے ملاقات،وزیراعظم کو پتہ چل گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 اکتوبر2020ء) سینئر صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کی پوزیشن پہلے والی نہیں رہی۔روز ویلٹ کے معاملے میں زلفی بخاری کے بارے میں شکوک و شبہات ظاہر کیے گئے ہیں اور وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری دو ہفتوں سے غائب ہیں۔فیصل واوڈا کی پوزیشن بھی ایسی ہی ہے۔بہت زیادہ ٹی وی شوز میں شرکت کرنے پر ان کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے۔

کہا جاتا ہے کہ وہ بہت زیادہ ٹی وی شوز میں شرکت نہ کریں۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ میرے پاس تصدیق کا کوئی ذریعہ نہیں لیکن فیصل واوڈا کے بارے میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد سے ملاقات کی ہے جس کا علم ہو گیا ہے۔چنانچہ اب وہ عمران خان کے پسندیدہ کردار نہیں رہے۔

(جاری ہے)

فیصل واوڈا پر دہری شہریت کا بھی الزام ہے۔قبل ازیں ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا رہنما تحریک انصاف فیصل واوڈا نے انتخابات لڑتے وقت نہ صرف اپنی امریکی شہریت چھپائی بلکہ ان کی تعلیمی اسناد بھی مشکوک ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ فیصل واوڈا کی مبینہ سابق اہلیہ نے جعلی نکاح نامہ تیار کرنے کے الزامات عائدکئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ فیصل واوڈا کی تعلمی اسناد کے حوالے سے دعووں میں بھی تضاد پائے جاتے ہیں۔ ایک مقدے میں انہوں نےد عویٰ کیا کہ انہوں نے یونیورسٹی آف نیوپورٹ امریکا سے بیچلر کیا، مگر الیکشن کے لئے دی گئی کاغذات نامزدگی ظاہر کرتی ہے کہ انہوں نے بی کام کر رکھا ہے۔

فیصل واوڈا ٹیکس ادائیگی کے حوالے سے بھی دعویٰ کر چکے ہیں کہ انہوں نے 5.16 ملین ٹیکس دیا تاہم فیڈرل ریونیو بیورو کے آن لائن ریکارڈ میں کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ فیصل واوڈا نے سابق اہلیہ کے ساتھ نکاح فسخ ہونے کا سرٹیفکیٹ پیش کیا۔ اہلیہ کے ساتھ ہونے والے نکاح کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ شادی کے چند ماہ بعد ہی بیوی سابقہ شوہر سے جا ملی۔ تاہم فیصل واوڈا اور ان کی سابق اہلیہ کے ساتھ خلع نامے کا بھی کوئی ریکارڈٖ موجود نہیں ہے۔ جس پر ان کی سابق اہلیہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ فیصل واوڈا نے جعلی نکاح نامہ تیار کیا۔