انجمن تاجران ریشم گلی عارفوالا کے سالانہ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کل جمع ہونگے

پیر 12 اکتوبر 2020 17:33

عار ف والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2020ء) : انجمن تاجران ریشم گلی عارفوالا کے سالانہ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کل -13 اکتوبر بروزمنگل کو جمع کروائے جائیں گے جبکہ انتخابی دنگل20 اکتوبر کو ہوگا انجمن تاجران کی الیکشن کمیٹی میں حاجی محمد اشرف،میاں اطہر، رانا لیاقت علی ،مرزا امتیاز اوربابا جاوید اقبال ہونگے۔۔