جماعت اسلامی ضلع بنوں کے زیر اہتمام 18اکتوبر کو بڑا شمولیتی جلسہ ہوگا

پروفیسر محمد ابراہیم خان, سینیٹر مشتاق احمد خان ودیگر خطاب کریں گے

پیر 12 اکتوبر 2020 20:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2020ء) جماعت اسلامی ضلع بنوں کے زیر اہتمام 18اکتوبر کو ایک بڑا شمولیتی جلسہ ہوگا جس میں جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان, خیبر پختونخوا کے امیر و سینیٹر مشتاق احمد خان ودیگر خطاب کریں گے جماعت اسلامی ضلع بنوں کے نائب امیر حاجی اختر علی شاہ نے جماعت اسلامی ضلع بنوں کے دفتر سے اخباری خبر جار ی کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی ضلع بنوں کے زیراہتمام 18اکتوبر کو دن دو بجے تاجی کلہ میں ایک بڑا شمولیتی پروگرام ہو گا جس میں جماعت اسلامی کے نائب امیر و سابق سینیٹر پروفیسر محمد ابراہیم خان ,جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر و سینیٹر مشتاق احمدخان اور دیگر خطاب کریں گے جس کیلئے ہم نے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ انشاء اللہ ضلع بنوں جماعت اسلامی کا گڑھ بنے گا موجودہ حکومت سے پاکستانی قوم تنگ آچکی ہے اس لئے عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کررہے ہیں۔