کراچی کے شہری انتہائی کرب میں اپنا وقت گزارنے پر مجبور ہیں،طارق حسن

پیر 12 اکتوبر 2020 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ کراچی کے شہری انتہائی کرب میں اپنا وقت گزارنے پر مجبور ہیں جبکہ اس شہر کے باسی سب سے زیادہ ٹیکسں ادا کرتے ہیں اور ہمارا ملک اس کے ریوینیو سے چل رہا ہے پاکستان مسلم لیگ (ق) نے شہریوں کے حقوق اور مسائل کے حل کا بیرہ مسلم لیگ کے قائد چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الہی، مرکزی سیکرٹیری جنرل طارق بشیر چیمہ کی قیادت میں اٹھایا ہے۔

(جاری ہے)

جسں کو ہر صورت میں پائیہ تکمیل تک پہنچائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ق) میں لانڈھی سے جاوید عالم، نظام انصاری، ملک ریاض، فیصل عبد الحمید، سلیم احمد، رفیق اور بابر علی سمیت دیگر شمولیت کرنے والی شخصیات سے کیا اس موقع پر سندھ کے انفارمیشن سیکرٹیری محمد صادق شیخ ، جنرل سیکرٹیری کراچی عبدالقیوم زئی کراچی کے جوائنٹ سیکرٹیری حنیف وارٹی . شاہد خان . سرفراز اور دیگر موجو تھے طارق حسن نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) میں شامل ہونیوالوں کو منصب . عہدے اور مستقبل قریب میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے ٹکٹ دینگے اس موقع پر مسلم لیگ (ق) کے انفارمیشن سیکرٹیری محمد صادق شیخ نے کہا (ق) لیگ میں نئے شامل ہونیوالوں کو خوش آمدید کہتے ہیں اور مسلم لیگ میں مسلسل شمولیت مسلم لیگ مزید مضبوط ہوگی۔

#