ضلع ملاکنڈ کے عامر سہیل کا قومی وطن پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ،قومی وطن پارٹی

پیر 12 اکتوبر 2020 22:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2020ء) قومی وطن پارٹی کے ترجمان نے ایک وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع ملاکنڈ کے عامر سہیل کا قومی وطن پارٹی سے کوئی تعلق نہیں اور کافی عرصہ پہلے ان کی پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی تھی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ایک سال قبل پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی اور پارٹی مخالف سرگرمیوں کی بناپر عامر سہیل کی پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی تھی جس کے بعد ان کا پارٹی سے کوئی تعلق باقی نہیں رہاہے۔