ملت جعفریہ کے علماء و عمائدین نے سندھ حکومت کو اڑتالیس گھنٹوں کا الٹی میٹم ختم ہونے پر لائحہ عمل کا اعلان کر دیا

سندھ حکومت ملت جعفریہ کے رہنماؤں اور عزاداروں کے خلاف بے بنیاد مقدمات واپس لے، اعلامیہ

منگل 13 اکتوبر 2020 00:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2020ء) ملت جعفریہ کی تنظیموں کا مشترکہ اجلاس شیعہ علماء کونسل کے صوبائی آفس ہوا۔اجلاس میںملت جعفریہ کی تنظیموں میں شیعہ علماء کونسل، مجلس وحدت مسلمین، آئی ایس او، ھیئت آئمہ مساجد، مجلس ذاکرین امامیہ سمیت دیگر اداروں کے رہنما شریک،اجلاس میں گزشتہ دو رروز قبل کراچی میں مشترکہ پریس کانفرنس میںجہلم کے جلوس میں پیدل چلنے والے عزاداروں پر کاٹی جانے والی بے بنیاد ایف آئی آرز سمیت اہل تشیع علماء کرام پر بے بنیاد مقدمات کے خلاف سندھ حکومت کو ان مقدمات کے خاتمے کیلئے دئیے گئے 48 گھٹے کے الٹی میٹم کے ختم ہونے پر ملت جعفریہ کے رہنماوں نے مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کر دیا ۔

اجلاس میں علامہ باقر زیدی، علامہ ناظر تقوی، مولانا شبیر میثمی، علامہ کامران عابدی، مولانا عقیل موسی، مولانا حیدر عباس، مولانا اصغر شہیدی، علامہ مبشر حسن، محمد عباس اور دیگر شریک تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب میںرہنماوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہنا تھا کہ سندھ حکومت کا ملت جعفریہ کے خلاف متعصبانہ رویہ ناقابل برداشت ہے۔عزادارن کے خلاف بے بنیاد مقدمات کے اندراج، گرفتاریوں اور چادر چاردیواری کے تقدس کی پامالی کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔

سندھ حکومت پاکستان مخالف کس ایجنڈے پر کام کر رہی ہے اور ملک میں افراط و تفریط پھیلانے کے لئے نت نئے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ ملت جعفریہ اس گھناؤنے فعل میں سندھ حکومت کا ساتھ نہیں دے گی اور ڈٹ کر مخالفت کرے گی سیاسی جلسوں اورمذہبی منافرت کا پرچار کرنے والی ریلیوں کو سندھ حکومت نے کھلی چھٹی دے رکھی ہے لیکن نواسہ رسول (ص) کی عزاداری کے جلوسوں اور اجتماعات میں شرکت کرنے والوں کے خلاف بے بنیاد اور متعصبانہ مقدمات قائم کئے جا رہے ہیں۔

سندھ حکومت اور محکمہ داخلہ سمیت آئی جی سندھ اور دیگر اعلی حکام کا ملت جعفریہ کے خلاف متعصبانہ رویہ ملک دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو واضح کر رہا ہے سندھ حکومت ملت جعفریہ کے رہنماؤں اور عزاداروں کے خلاف بے بنیاد مقدمات واپس نہیں لیئے۔ملت جعفریہ کے عمائدین کا سندھ بھر میں جمعہ سولہ اکتوبر کو احتجاج کا اعلان کرتے ہیں ،کراچی سمیت اندرون سندھ بھر میں بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے،اتوار اٹھارہ اکتوبر کو وزیرا علی ہاؤس کی طرف کفن پوش احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔