اردن کی 31 رکنی نئی کابینہ نے حلف اٹھالیا

منگل 13 اکتوبر 2020 10:30

عمان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2020ء) : اردن کے نئے وزیراعظم بشر الخصاون? اور ان کی کابینہ میں شامل ارکان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا ہے،یہ حلف عمان کے رغدان محل میں اردنی فرمانروا کے سامنے حلف اٹھایا گیا۔

(جاری ہے)

دو وزیر حلف کی تقریب میں شریک نہیں ہوسکے، دونوں کورونا وائرس کی وجہ سے ہاؤس ا?ئسولیشن میں ہیں۔ ایمن الصفدی وزیر خارجہ، محمد العسعس وزیر خزانہ اور ھال? زواتی نے وزیر توانائی کی حیثیت سے حلف اٹھایا ہے۔ پچھلی کابینہ میں بھی یہی قلمدان ان کے پاس تھے۔اردن کی نئی حکومت وزیر اعظم کے علاوہ اکتیس وزرا پر مشتمل ہے ان میں تین خواتین بھی شامل ہیں، 8 وزرا پچھلی حکومت میں بھی شامل تھے۔