شاہ رخ اور گوری کی شادی کو 29 سال ہوگئے
شاہ رخ خان نے گوری کے اہلخانہ سے 5 سال تک کیا جھوٹ بولا
منگل 13 اکتوبر 2020 10:50
(جاری ہے)
میں نے پہلی مرتبہ گوری سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے کچھ خاص دلچسپی نہیں دکھائی اور کہا کہ وہ اپنے بوائے فرینڈ کا انتظار کررہی ہیں۔ کنگ خان نے بتایا کہ یہ سن کر میرے سارے خواب چکنا چور ہوگئے تھے لیکن خدا کو کچھ اور ہی منظور تھا، مجھے چند روز بعد معلوم ہوا کہ گوری کا کوئی بوائے فرینڈ نہیں ہے، انہوں نے مجھ سے جھوٹ بولا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی بار کوششیں کرنے کے بعد آخر کار شاہ رخ خان اور گوری کے درمیان دوستی ہوگئی، ایک مرتبہ شاہ رخ خان نے اپنے گھر پر سالگرہ کی تقریب منعقد کی جس میں انہوں نے گوری سمیت اپنے تمام دوستوں کو مدعو کیا تھا لیکن گوری انہیں بتائے بغیر دوستوں کے ساتھ آئوٹ آف اسٹیشن چلی گئی تھیں۔اٴْس دن شاہ رخ خان کو احساس ہوا کہ وہ گوری کے بغیر نہیں رہ سکتے۔ گوری اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ممبئی شفٹ ہوگئی تھیں، شاہ رخ خان بھی اٴْن کے پیچھے پیچھے ممبئی پہنچ گئے اور اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ مل کر گوری کو پورے شہر میں ڈھونڈنے کے لیے نکل پڑیلیکن وہ انہیں کہیں نہیں ملیں۔شاہ رخ خان نے بتایا کہ کافی دن گوری کو تلاش کرنے کے بعد ایک دن وہ انہیں ایک ساحل پر مل گئیں، گوری کو دیکھتے ہی فوراً شاہ رخ خان نے اٴْنہیں شادی کی پیشکش کردی، جس کے بعد دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔شاہ رخ خان جب گوری کے والدین سے پہلی مرتبہ ملے تو انہوں نے خود کو ’ہندو‘ بتایا، صرف یہی نہیں بلکہ انہوں نے اپنا نام بھی تبدیل کر لیا تھا ۔ آخر کار شاہ رخ گوری کے والدین کو منانے میں کامیاب ہوگئے۔چھ سال ریلیشن شپ میں رہنے کے بعد دونوں نے 25 اکتوبر 1991 کو شادی کرلی۔ ان کی شادی میں دونوں کا الگ الگ مذہب سے ہونا ایک بڑی رکاوٹ تھی۔ شاہ رخ خان نے گوری کے اہل خانہ سے 5 سال تک جھوٹ بولا کہ وہ ہندو ہیں لیکن سچ سامنے آہی گیا۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سلمان خان فائرنگ کے واقعے کے بعد دبئی روانہ
-
میرے لیے ایم فِل کی ڈگری لینا بائیں ہاتھ کا کھیل ہے: حریم شاہ
-
عالمی شہرت یافتہ اداکار و کمپیئر معین اخترکی 13ویں برسی22اپریل کومنائی جائے گی
-
نینا گپتا اورویوین رچرڈز کی بیٹی مسابا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع
-
50 سال سے زائد عمر کی خواتین سرخ لپ اسٹک لگاتے ہوئے شرماتی ہیں، ٹوئنکل کھنہ
-
فلم کی کمائی کے پہلے چیک سے چائے اور پکوڑے والے کا ادھار چکایا تھا،منوج باجپائی
-
سلمان خان اگلے ماہ فلم سکندر کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے
-
بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر کی کروڑوں کی جائیداد ضبط
-
اپنے لیے خود کھڑی ہوں، کہیں سے مدد نہیں آئیگی، مایا خان کا خواتین کو مشورہ
-
میں نے کبھی دوبارہ شادی کرنے کا سوچا بھی نہیں، ابرارالحق
-
سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کیلئے 4 لاکھ کی ڈیل تھی، ملزمان کا انکشاف
-
سلمان خان کے گھر کے باہر سیکیورٹی بڑھادی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.