ڈاکٹر ماہا قتل کیس ، سندھ ہا ئیکو رٹ سے دونوں ملزمان کی ضمانت منظور

عدالت نے پولیس کو ملزم وقاص اور ملزم جنید کی گرفتاری سے روک دیا جب کہ پراسیکیوشن اور ملزمان کو 12نومبر کے نوٹس جاری کردیے

Sajid Ali ساجد علی منگل 13 اکتوبر 2020 10:58

ڈاکٹر ماہا قتل کیس ، سندھ ہا ئیکو رٹ سے دونوں ملزمان کی ضمانت منظور
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اکتوبر2020ء) ڈاکٹر ماہا قتل کیس میں سندھ ہائی کورٹ نے 2 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق عدالت کی طرف سے ملزم وقاص اور ملزم جنید کی ایک ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کی گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ مقامی عدالت سے ضمانت منسوخ ہونے کے بعد ملزمان فرار ہوچکے تھے ، جس کے ملزمان نے سندھ ہائی کورٹ سے 2 مقدمات میں ضمانت کے لیے رجوع کیا ، جن میں ایک ڈاکٹر ماہا قتل کیس شامل ہے جس میں ایک ایک لاکھ روپے کے عوض جب کہ جب کہ دوسرا عدالت سے فرار ہونے کے معاملے میں 25 , 25 ہزار روپے کے عوض ضمانت منظور کی گئی ، جس کے بعد سندھ ہائیکورٹ نے پولیس کو ملزمان کی گرفتاری سے روک دیا جب کہ پراسیکیوشن اور ملزمان کو 12نومبر کے نوٹس جاری کردیے گئے ۔

دوسری طرف کراچی میں مبینہ طور پر خودکشی کرنے والی ڈاکٹر ماہا شاہ کو منشیات سپلائی کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا گیا ،ملزمان نے خودکشی کرنے والی ماہا شاہ کو کوکین سپلائی کی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے این این آئی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں آئس، کرسٹل، چرس اور دیگر منشیات کی سپلائی کا آن لائن نیٹ ورک لاہور سے چلائے جانے کا انکشاف ہوا ، اس نیٹ ورک کی ماسٹر مائنڈ ایک خاتون ہیں جو لاہور کے بااثر حلقوں سے تعلق رکھتی ہیں ، ایس ایس پی انویسٹیگیشن ساوتھ بشیر احمد بروہی کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ڈاکٹر ماہا علی کی خودکشی کی تفتیش کے دوران پولیس کراچی کے پوش علاقوں میں آن لائن ڈرگ سپلائی کرنے والے گروہ تک پہنچی، اس گروہ کے دو کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا ، ایس ایس پی بشیر بروہی کے مطابق آئس، کرسٹل اور دیگر منشیات استعمال کرنے والے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں سوشل میڈیا نیٹ ورک پر کھانے پینے کا سامان اور دیگر اشیا منگوانے کی طرح آرڈرز کرتے ہیں ،سوشل میڈیا کے دوسرے اکائونٹ سے یہ آرڈر لاہور کی ایک خاتون کو بھیجا جاتا ہے،یہ خاتون کراچی میں موجود اپنے نیٹ ورک کے لوگوں کو سپلائی فراہم کرنے کا آرڈر دیتی تھیں ۔