امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست فلوریڈا سے اپنی انتخابی مہم کا پھر سے آغاز کر دیا

منگل 13 اکتوبر 2020 12:56

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  ریاست فلوریڈا سے اپنی انتخابی مہم کا پھر سے ..
سان فورڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2020ء) : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی ا?نے کے بعد ریاست فلوریڈا میں ریلی سے خطاب کر کیاپنی انتخابی مہم کا پھر سیا?غاز کر دیا۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے پیر کو ریاست فلوریڈا کے شہر سان فورڈ میں اپنی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہو نے کے بعد وہ خود کو اس وقت پہلے سے زیادہ طاقتور اور بہتر محسوس کر رہے ہیں اور انتخابات میں اپنے حریف امیدوار جوبائیڈن کے ساتھ مقابلے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ وہ اب کورونا وائرس سے محفوظ ہیں ۔اس موقع پر امریکی صدر نے اپنے حامیوں سے محبت کا اظہار کیا۔ امریکی صدر کی انتخابی ریلی میں بہت کم تعداد میں شرکا نے ماسک پہن رکھے تھے۔