اساتذہ ملک وقوم کی ترقی کے ضامن ہیں ،سمیرا ساہی

منگل 13 اکتوبر 2020 13:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2020ء) : مسلم لیگ (ق) پنجاب خوا تین ونگ کی جوا ئنٹ سیکر ٹری سمیرا ساہی نے کہاہے کہ تعلیم سے وابستہ افراد ملک وقوم کی ترقی کے ضامن ہیں،علامہ اقبال کے فلسفہ پر عمل وقت کی ضرورت ہے، اقبال کی فکری سوچ نے جذبوں کو جلا بخشی،ملک کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے جدیداسلامی نظام تعلیم کو اپناناہوگا۔

ان خیالا ت کااظہارانہوں نے ڈ سکہ سے آئے اساتذہ کے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ ہمارے معاشرے میں استاد کا احترام آج سے چند سال پہلے ایسا ہوا کرتا تھا جیسے والدین کا، ہم نے ٹاٹ پر بھی بیٹھ کر پڑھا، ماریں بھی کھائی لیکن وہی کام بھی آئی اس کی وجہ یہ تھی کہ بچے کی تربیت تو والدین کی گود سے شروع ہوجایا کرتی ہے لیکن بچے کو عقل وشعور اور عِلم ملتا ہے اساتذہ سے، جو قومیں اپنے اساتذہ کا احترام نہیں کرتیں کبھی ترقی نہیں کرسکتیں۔انہوں نے کہاکہ چوہدری پرو یز الٰہی نے اساتذہ کوجا ئز مقام دینے کیلئے بے شمار اقدامات کیے ، مسلم لیگ(ق) اساتذہ کو معا شرے میں جائز مقام دلانے کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کر تی رہے گی۔