Live Updates

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں 33.66 فیصداضافہ

منگل 13 اکتوبر 2020 14:22

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں 33.66 فیصداضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2020ء) : سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 33.66 فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرستمبر2020 تک کی مدت میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 2.080 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 33.66 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 1.566 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

ستمبر2020 میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 665.82 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا، گزشتہ سال ستمبرمیں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 515.75 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔

(جاری ہے)

موجودہ حکومت کی جانب سے منی لانڈرنگ کے خاتمے اورقانونی ذرائع سے بیرون ممالک سے رقومات کی منتقلی کیلئے اقدامات کے نتیجے میں سمندرپارمقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں گذشتہ مالی سالوں کے مقابلے میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہاہے۔

اگست 2018 میں حکومت سنبھالنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اقتصادی صورتحال کو بہتربنانے کیلئے جوپالیسی ترتیب دی اس میں منی لانڈرنگ کا خاتمہ، درآمدات میں کمی اوربرآمدات و ترسیلات زرمیں اضافہ پر خصوصی توجہ مرکوزکی گئی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے دوران بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی جانب ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں مجموعی طورپر31.08 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات