وزیراعلیٰ سندھ نااہلی کیس :عدالت نے فریقین کو جواب جمع کرانے کے لیے 17نومبر تک مہلت دے دی

مراد علی شاہ نے جامشورو سے 2014 میں ضمنی الیکشن لڑا۔وزیراعلی سندھ کو تاحیات نااہل قرار دیا جائے،درخواست گزار

منگل 13 اکتوبر 2020 17:36

وزیراعلیٰ سندھ نااہلی کیس :عدالت نے فریقین کو جواب جمع کرانے کے لیے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2020ء) سندھ ہائیکورٹ نے وزیراعلی سندھ کو تاحیات نااہل قرار دینے کی درخواست سے متعلق فریقین کو جواب جمع کیلئے 17 نومبر تک مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ سندھ ہائیکورٹ میں وزیراعلی سندھ کو تاحیات نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 2 مئی 2013 کو سپریم کورٹ نے نااہل قرار دیا نااہلی کے باوجود مراد علی شاہ نے جامشورو سے 2014 میں ضمنی الیکشن لڑا۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ کو تاحیات نااہل قرار دیا جائے نوٹس جاری ہونے کے باوجود جواب جمع نہ کرانے پر عدالت کا سرکاری وکیل پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ الیکشن کمیشن کا جواب کیوں جمع نہیں کراتے جس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کے مراد علی شاہ کو دہری شہریت کیس سرنڈر کرنے پر سپریم کورٹ نے کلیئر قرار دیا تھا، مراد علی شاہ نے 2014 میں ضمنی انتخابات اور 2018 میں انتخابات جیت کر منتخب ہوئے ہیں انتخابات سے قبل مراد علی شاہ کے کاغذات نامزدگی بھی چیلنج کیے گئے تھے، الیکشن ٹریبونل نے مراد علی شاہ کے خلاف درخواستیں مسترد کردی تھیں،عدالت نے کہا کے اگر درخواست کو ناقابل سماعت بھی سمجھتے ہیں تو تحریری جواب جمع کرائیں، عدالت نے فریقین کو جواب کیلئے 17 نومبر تک مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی، درخواست میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، الیکشن کمیشن پاکستان و دیگر کو کو فریق بنایا گیا ہے۔