سرگودھا میانوالی روڈ پرریلویاسٹیشن مٹھہ ٹوانہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر‘ موٹرسائیکل سوار جاںبحق

منگل 13 اکتوبر 2020 18:58

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2020ء) سرگودھا میانوالی روڈ پرریلویاسٹیشن مٹھہ ٹوانہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر میں موٹرسائیکل سوار جاںبحق ہو گیا جبکہ ٹریفک حادثہ کا زخمی نوجوان چار روز بعد زندگی کی بازی ہار گیا اور محنت کش پنکھے کی زد میں آ کر،نوجوان کرنٹ لگنے سے جاںبحق ہو گے۔جن کی نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثائ کے سپرد کر دی گئیں۔

زرائع کے مطابق ریجن کے علاقہ خوشاب کے گاؤں نلی کا محمد اسلم اپنے گھر قائد آباد سے محمداسلم اپنے آبائی گاوں فوتگی پر آیا اور موٹرسائیکل پر واپس قائدآباد جا رہا تھا کہ راستہ میں مٹھہ ٹوانہ ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے محمد اسلم شدیدزخمی ہو کرزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئیجان بحق ھوگیا جبکہ دامن مہاڑ کے گاؤں نلی میں محنت کش محمد نواز اپنے گھر میں رنگ و روغن کرتے ہوئے چلتے پنکھے کا پر سر میں لگنے سے زخمی ہو کر دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں مٹھ ٹوانہ کے گاؤں مکو کا ٹریفک حادثہ میں زخمی نوجوان محمد عمران چار روز بعد لاہور ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا۔اور مو سی خیل میں ویلڈنگ کے دوران کرنٹ لگنے سے محنت کش ثمران عزیز جاںبحق ہو گیا۔جن کی نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی گئیں۔