مزدور تنخواہوں و مراعات سے محروم بلوچستان حکومت مسائل حل نہیں کررہی،بی ایل ایف

پرموشن اور اپ گریڈیشن کے بغیر نئی بھرتاں خلاف قانون بی ایل کا اجلاس طلب کرلیا گیا

منگل 13 اکتوبر 2020 19:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2020ء) بلوچستان لیبر فیڈریشن کا اجلاس مورخہ 14 اکتوبر 2020 بروز بدھ دن ساڑھے گیارہ بجے کوئٹہ میٹروپولیٹن کاپوریشن آفس میں طلب کیا کیا ہے اجلاس کی صدارت فیڈریشن کے صدر خان زمان کریں گے تمام فیڈریشن عہدیداروں اور شامل یونینز کے صدور و جنرل سیکرٹریز کو بروقت اجلاس میں شرکت کی تاکید کی جاتی ہے اجلاس کا ایجنڈادرجہ ذیل ہے۔

بی اینڈ آر سمیت مختلف محکموں میں پرموشن و اپ گریڈیشن کے بغیر لواحقین اور ریٹائڈ ملازمین کی پوسٹوں پر غیر قانونی بھرتیو کیخلاف لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ محکمہ بی ڈی اے برطرف ملازمین کی بحالی کیلئے لائحہ عمل طے کیا اور کنٹریکٹ و پراجیکٹ ملازمین کی مستقلی کیلئے جدوجہد کا فیصلہ ہوگا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ میں لواحقین کی بھرتی کیس اور 62 یونینز عائد پابندی بارے کیس پر مشاورت کی جائے گی تنخواہوں کی لیٹ ادائیگی اور محکمہ واسا کے ملازمین کے اوور ٹائم کی عدم ادائیگی پر لائحہ عمل طے کیا جائے گا کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن میں سیاسی مداخلت شعبہ صفائی کی نجکاری کیخلاف آئندہ کا لائحہ عمل طے کر کے جدوجہد کی جائے گی۔

سبی اور دیگر میونسپل کمیٹیوں کے ملازمین کی تنخواہوں کے فنڈز ہڑپ ہونے اور دیگر مسائل پر بات چیت کی جائے گی اور وزیر اعلی سمیت دیگر حکام کے دوبارہ آگاہ کیا جائے گا۔ محکمہ ایری گیشن بلوچستان میں لیبر قوانین کی دقجیاں اڑانے والے انڈر سیکرٹری کے خلاف اعلی حام کو آگاہ کیا جائے گا اسکے علاوہ کوئی اور مسئلہ صدر فیڈریشن ہذا کی مشاورت واجازت سے ایجنڈے میں شامل کیا جا سکتا ہے۔