پی ٹی آئی حکومت اور اسکے نااہل وزراء وطن عزیز کیلئے ناسوربن رہے ہیں،مولانا عبدالحمید

منگل 13 اکتوبر 2020 21:11

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2020ء) جمعیت علماء اسلام نیو تعلقہ سکھر کے امیر مولانا عبدالحمید مہر نے کہا ہے پی ٹی آئی حکومت اور اسکے نااہل وزراء وطن عزیز کیلئے ناسوربن رہے ہیں ملک کی عوام مہنگائی ،بے روزگاری سے تنگ آچکی ہے عوام حکومتی ریلیف کیلئے چیخ و پکار کررہی ہے لیکن وفاقی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے بجائے یو ٹرن پر یو ٹرن لیکر عوام کو مزید پریشان کررہی ہے جمیعت علماء اسلام نے ہمیشہ وطن عزیز کی سلامتی و خوشحالی سمیت اسلامی نفاز کے قیام عوامی مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کی ہے اور کرتی رہے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی نیو تعلقہ سکھر کے زیر اہتمام منعقد اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اجلاس میں مولانا عبدالکریم جونیجو ،مولانا سراج احمد جمالی، پریس ترجمان حافظ محمد شعبان شیخ،محمود احمدلاکھو،قاری اسلام الدین جونیجوو دیگر نے شرکت کی ،اجلاس میں تنظیمی امور سمیت موجودہ ملکی صورتحال پر تفصیلی غور و خوص و تبادلہ خیال کیا گیا،شرکاء اجلاس کا کہنا تھا کہ 18اکتوبر کو کراچی میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ ملک کی تاریخ کا یادگار جلسہ ہی نہیں بلکہ ایک تاریخ ساز جلسہ ثابت ہوگا جس میں ملک بھر سے عوام شرکت کرکے نااہل پی ٹی آئی حکومت کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیگی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ،انہوں نے مزید کہا کے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام سے جینے کا بھی حق چھین لیا ہے آج ملک کی عوام نااہل سیلیکٹیڈ حکمرانوں سے نجات حصول کیلئے سڑکوں پر جمع ہے انشائ اللہ عوامی طاقت سے نااہل، ناکام حکومت سے جلد چھٹکارا حاصل کرینگے کراچی میں منعقد ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں کارکنان شرکت کرینگے ،اختتام اجلاس گذشتہ روز کراچی میں جامعہ فاروقیہ کراچی کے مہتمم و وفاق المدارس پاکستان کے مرکزی عہدے دار و جے یو آئی رہنما مولانا ڈاکٹر عادل خان اور انکے ڈرائیور مقصود کی شہادت کو دین اسلام پر حملہ اور سندھ حکومت کی نااہلی قرار دیتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔

#