فیصل آباد:ٹریفک کے مختلف حادثات کے دوران 5 افراد جاں بحق ہوگئے

منگل 13 اکتوبر 2020 21:45

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2020ء) ٹریفک کے مختلف حادثات کے دوران 5 افراد جاں بحق ہوگئے آن لائن کے مطابق ،سمندری میں رحمان سی این جی پر مزدا نمبری ایم ایل ٹی 6069کھڑا تھا کہ پیچھے سے ڈرائیور حیدر اپنا مزدا ایل ای ایس 7749لیکر آگیا جو تیز رفتاری کے باعث پہلے سے کھڑے مزدا سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں پرویز زخمی ہوکر موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ مزدا کا ڈرائیور بھی زخمی ہوگیا‘علاوہ ازیں 568گ ب کی 25 سالہ یاسمین بی بی زوجہ کبیر حسین موٹرسائیکل پر سوارہوکر جاتے ہوئے مخالف موٹرسائیکل کی ٹکر سے زخمی ہوگئی الائیڈ ہسپتال میں جانبر نہ ہو سکی‘307گ ب کی 55سالہ شمشاد اختر زوجہ اسرار احمد موٹرسائیکل سے گرکر ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی اقبال نگر جھنگ کی رہائشی 14سالہ نمرہ دختر ناصر بھی دیوار گرنے سے زخمی ہوکر ہسپتال میں چل بسی ‘102ج ب کا پانڈے خان ولد گل خان بھی حادثہ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے الائیڈ ہسپتال میں دم توڑ گیا