مقامی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی

منگل 13 اکتوبر 2020 22:47

مقامی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2020ء) مقامی کرنسی مارکیٹوں میں منگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میںڈالر کی قیمت خرید163.75روپے اور قیمت فروخت163.95روپے مستحکم رہی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی بغیر کسی تبدیلی کے ڈالر کی قیمت خرید1263.80روپے اور قیمت فروخت164.10روپے برقرار رہی ۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید191.50روپے اور قیمت فروخت193.50روپے مستحکم رہی جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید50پیسے کے اضافے سی211.50روپے سے بڑھ کر212روپے اور قیمت فروخت213.50روپے سے بڑھ کر214روپے ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :