عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں2ڈالر کی کمی،مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت مستحکم رہی

منگل 13 اکتوبر 2020 22:47

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں2ڈالر کی کمی،مقامی صرافہ مارکیٹوں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2020ء) عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں2ڈالر کی کمی ہوئی لیکن مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت مستحکم رہی۔

(جاری ہے)

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2ڈالر کی کمی سی1921ڈالر ہوگئی لیکن مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1لاکھ 16ہزار500روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 99ہزار880روپے برقرار رہی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت30روپے کے اضافے سی1330روپے ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :